• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو: محکمۂ جنگلات اور پولیس ٹیم پر قبضہ مافیہ کا حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوٹ ادو میں سرکاری زمین کا قبضہ واگزار کروانے والی محکمۂ جنگلات اور پولیس کی ٹیم پر قبضہ مافیہ نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق محکمۂ جنگلات اور پولیس موضع عیسن والا میں 82 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروانے گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے محکمۂ جنگلات کے 5 ملازمین پر تشدد کیا اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سرکاری ٹریکٹر، 5 موٹرسائیکلیں اور پولیس سے رائفل چھین لیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید