• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں قومی محفلِ شبینہ کیلئے حفاظِ کرام کی نامزدگیاں طلب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزارتِ مذہبی امور نے رمضان میں قومی محفلِ شبینہ کے لیے حفاظِ کرام کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق صوبائی اوقاف 10 جنوری تک حفاظِ کرام کی نامزدگیاں وزارت کو لازمی بھجوا دیں۔

صوبائی مقابلوں کے بعد نامزد حفاظِ کرام کا قومی سطح پر مقابلہ کرایا جائے گا۔

ملک بھر سے 14 بہترین حفاظِ کرام کو قومی محفلِ شبینہ میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہو گی۔

گلگت، آزاد کشمیر سے1، 1، خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ اور وفاق سے 2، 2 جبکہ پنجاب سے 4 حفاظِ کرام منتخب کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید