• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینے سے انکار کیا، خدیجہ شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کی جیل اصلاحاتی کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی تک ہمیں رسائی دینے سے انکار کردیا۔

خط کے متن کے مطابق جیل اصلاحاتی کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور عملہ ہمارے ساتھ موجود رہے۔

خط کے متن کے مطابق اڈیالہ ان جیلوں میں سے ایک ہے، جس میں گزشتہ 2 سال میں بہت سے سیاسی قیدی رکھے گئے ہیں، ان قیدیوں میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔

خدیجہ شاہ کے خط کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں ان کی رائے حاصل کرنا ضروری تھا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے درخواست کے باوجود ہمیں بانی سے ملاقات کی رسائی تک نہیں دی گئی۔

خط کے متن کے مطابق درخواست ہے قیدیوں کی اصلاحی ذیلی کمیٹی کے لیے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے دورے کے احکامات دیے جائیں۔

خدیجہ شاہ نے خط کے متن میں کہا کہ سابق وزیراعظم کی رائے جانے بغیر جیل اصلاتی کمیٹی سپریم کورٹ کو اپنی رائے نہیں دے سکتی۔

قومی خبریں سے مزید