• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گوپی بہو‘ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

’گوپی بہو‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رقاصہ دیولینا بھٹاچارجی نے ممتا کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں کو سنا دی۔

انہوں نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیولینا بھٹاچارجی نے اپنے شوہر شاہنواز کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہیلو، ہماری دنیا کا ننھا فرشتہ آگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 18 دسمبر 2024 کی تاریخ بھی درج کی۔

انسٹاپوسٹ میں انہوں نے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بیٹے کی مناسبت سے نیلا بے بی کوٹ اور اس کے ساتھ نیلے سوٹ میں ملبوس بچہ بیٹھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید