• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ 

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پیپلز پارٹی کے حسن زہری نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔ 

بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے۔ 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید