• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: شیڈول کا اعلان جلد متوقع، کولمبو بھی نیوٹرل وینیو کی دوڑ میں شامل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ کولمبو بھی نیوٹرل وینیو کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو سے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی اور کولمبو نیوٹرل وینیو کےلیے زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چار میچز کی میزبانی لاہور کو ملنے کا امکان ہے جبکہ چار میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل نیوٹرل وینیو پر ہوگا جبکہ اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فائنل لاہور میں ہوگا۔ کراچی اور راولپنڈی 3، 3 میچز کی میزبانی کریں گے۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہوگی۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کیا تھا۔ فیوژن فارمولا چیمپئنز ٹرافی، ویمنز ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نافذ ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید