آن لائن
ہم نے آپ کی کمپنی کو ملین ڈالر پروجیکٹ کے لیے منتخب کرلیا ہے،
کثیر القومی ادارے کے سی ای او نے فون پر بتایا
بہت شکریہ،
میں نے خوش ہوکر کہا۔
آپ ہمارے لیے دس ایپلی کیشنز بنائیں گے۔
ویب سائٹس اور کلاوڈ منیجمنٹ کریں گے۔
ڈیٹا ٹرانسفر میں بھی مدد درکار ہوگی،
انھوں نے کاموں کی فہرست سنائی۔
سب ہوجائے گا،
میں نے یقین دہانی کرائی۔
کچھ اور ضروری باتیں بھی کرنی ہیں۔
آپ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے آن لائن آجائیں،
انھوں نے درخواست کی۔۔
میں نے ہچکچاتے ہوئے کہا،
فون پر ہی بات کرلیں۔
ابھی ہمارا انٹرنیٹ نہیں چل رہا۔