• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں بہتری کیلئےوسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، چیئرمین ٹاسک فورس

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نےقیدی عورتوں ،نوعمر لڑکوں کی وارڈزجیل ہسپتال، مطبخ اسیران، فیکٹری ، اور مختلف بیرکوں کا دورہ کرکے قیدیوں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے جیل عملے سے ان کے مسائل بارے بھی دریافت کیا۔وارڈر قیصر نے درخواست کی کہ اسے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے لئے ریلیوکیاجائے جس پر انہوں سے اسے ریلیوکرنے کی ہدایت کی۔ رانا عبدالمنان خان نے کہاکہ پنجاب کی جیلوں میں بہتری کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل اہلکاروں پر کام کے دبا ؤکو کم کرنے کے لئے 8 گھنٹے ڈیوٹی پر عمل درآمد یقینی بنایا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد سے مزید