کراچی(اسٹاف رپورٹر)آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو عالمی سطح پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ضمن میں جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو کینیڈا کے سب سے بڑے شہری اعزازات میں سے ایک "آرڈر آف کینیڈا" کے آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ یہ اعزازان کی عالمی صحت میں غیر معمولی خدمات، خاص طور پر جنوبی ایشیا، افریقہ، اور دیگر پسماندہ علاقوں کو تسلیم کرتا ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ نے کہا کہ میں اس اعزاز کے لیے بے حد شکر گزار ہوں اور ان تمام شاگردوں اور ساتھیوں کا مشکور ہوں۔