• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں خاتون نے گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی، سٹی ریلوے کالونی اور بھینس کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی بھٹہ ولیج کہکشاں کالونی کے گھر میں گولی لگنے سے45سالہ شکیلہ بی بی زوجہ ممتاز علی ہلاک ہوگئی،پولیس کے مطابق متوفیہ نے اپنے سسر کے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر مبینہ خود کشی کی،متوفیہ ذہنی مریضہ تھی اور 2سال قبل بھی خود کشی کی کوشش کی تھی،علاوہ ازیں سٹی ریلوے کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے 47سالہ نسیم شاہد ہلاک ہوگیا ، بھینس کالونی ماچھی باڑہ میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 25سالہ میر ولد خیر محمد کی طبیعت بگڑ گئی اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا،پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی کو بخار تھا،جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید