• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی تعیناتی کے خلاف حکم امتناع جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی تعیناتی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا، تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پر وکیل نے کہا کہ عبد الفتح شیخ جونیئر افسر ہے، سنیارٹی لسٹ میں نام بھی نہیں اور ایڈیشنل چارج لینے کے بعد اب اپنی ہی پروموشن کے رولز بنا رہا ہے، عدالت نے عبد الفتح شیخ کو بطور ڈائریکٹر کام کرنے سے روک دیا اور مدعا علیہان کو 13 جنوری کے لیئے نوٹس جاری کردئیے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید