کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے کراچی میں گیس کی مصنوعی قلت اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب پرور شہر میں غریب طبقہ ہی سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہے، موسم سرما کے آغاز سے ہی گیس کی عدم دستیابی نے بلخصوص گھریلو صارفین کو شدیدذہنی اذیت کا شکار کیا ہوا ہے، لانڈھی کورنگی ملیر شاہ فیصل کالونی محمود آباد گلستانِ جوہر گلشن اقبال نارتھ کراچی ناظم آباد اورنگی سرجانی ٹاؤن غرض پورا شہر اس وقت گیس کی عدم فراہمی کا شکار ہے۔