کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جمعہ کو کمشنر کراچی پولیس ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر سعود یعقوب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کیماڑی مچھر کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ مچھر کالونی یو سی 5 کو حساس علاقہ تصور کیا جائے اور یہاں انسداد پولیو کے لئے ترجیحی کوششیں کی جائیں ۔