کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں بعد نماز جمعہ مظاہرے جامع مسجدحیدری اورنگی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، مارٹن روڈ،لانڈھی، کورنگی، ملیر ، اسٹیل ٹاؤن سمیت شہر کی دیگر جامع مساجد میں امام جمعہ نے خطاب کیا، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی،مولاناحیات عباس،علامہ صادق جعفری، آصف صفوی ،علامہ مبشر حسن، علامہ حسن ظفر نقوی و دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کئے جارہے ہیں ۔