کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام ٹائونز کے چیئرمینز اپنے اپنے ٹائونز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کریں اور جو ترقیاتی کام جاری ہیں ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائےاگر کوئی یہ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے ٹاؤنز چیئرمینز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔