لاہور (خصوصی رپورٹر ) کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان پارٹی سیکر ٹریٹ میں صوبائی صدر آئی پی پی رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی، پاسثرز اور مسیحی برادری کے نمائندوں کی موجودگی میں پچاس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اقلیت یا اکثریت نہیں بلکہ قومیت ہماری اصل پہچان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دھارے میں تمام اقلیتیں یکساں حیثیت رکھتی ہیں ہم سبب مل کر پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنائیں گے ۔ تقریب میں پاسٹر یعقوب پطرس نے مذہبی دعا کرائی جبکہ پاسٹر سلمان بشیر و دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔