لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان لائن میں زیر تعمیر سیف سٹی و ویمن ہاسٹل کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کی خواتین پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کے لیے تعمیر ہونے والے ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وویمن ہوسٹل میں گیم ایریا، ڈے کیئر، لائبریری اور ہال وغیرہ بنائے جا رہے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ ورکنگ وویمن ہوسٹل کے قیام کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ۔آئی جی کی ہدایت پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں ملتان کے شہید کانسٹیبل محمد شہزاد کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔