لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر چار نجی اداروں کو پابندیوں کی زد میں لانا امریکی دہری پالیسی کا شاہکار ہے ، امریکہ نے بھارت کے جنگی جنونی توسیع پسندانہ عزائم و اقدامات کی جانب دانستہ طور پر اپنی آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں ۔ امریکہ خود دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے ۔