• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوایک جدید اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا ہمار امشن ہے، جسٹس (ر) شیخ اعجاز نثار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ادارہ نظریہ پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا 27 واں اور جنرل کونسل کا 18واں سالانہ اجلاس ایوان قائداعظم‘ جوہر ٹاؤن لاہور میں چیئرمین ادارہ نظریہ پاکستان و سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ اعجاز نثار کی صدارت میں ہوا۔ چیف جسٹس (ر) شیخ اعجاز نثار نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے ویژن کے مطابق ایک جدید اسلامی جمہوری اور فلاحی مملکت بنانا ہمارا مشن ہے ۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجہد کے بعد پاکستان کو حاصل کیا اور اسے ایشیا کے چند خوشحال ترین ممالک میں شامل کر دیا۔
لاہور سے مزید