• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیر آباد میں کارروائی کر کے یونان کشتی حادثے کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے غیر قانونی طور پر گئے 5 افراد سے 85 لاکھ روپے لیے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے بھجوائے گئے افراد کشتی حادثے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ملزم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 یونان کے قریب کشتی حادثے میں 40 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید