• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے اجلاس کا انعقاد

ویانا (اکرم باجوہ) پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کاماہانہ اجلاس صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی فنانس سیکرٹری شاہد تنویر کی تلاوت قران پاک سے شروع ہوئی اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت تنویر اکبر کو حاصل ہوئی۔ جنرل سیکرٹری سید محمود حسین شاہ نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا بعد میں اپنے ہردلعزیز ساتھی مرحوم سید غضنفر علی شاہ (علی باوا) کی مغفرت کے لئے سنیئر نائب صدر شیخ وحید احمد نے دعا کرائی۔ آخر میں حاجی اعجاز احمد کھوکھر نے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔
یورپ سے سے مزید