• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی کی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی عورت کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لین ڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین میں تھی۔ ٹرین میں ایک شخص نے اچانک اس کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو بعد میں سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید