کیف (نیوزڈیسک)یوکرین نے روس کی جانب سے گزشتہ روز کے کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں سرحد سے 1ہزار کلو میٹر دور روس کے شہر کازان میں ڈرون حملہ کر دیا۔مقامی حکّام کے مطابق 1.3ملین سے زیادہ آبادی رکھنے والے شہر کازان پر ہونے والے ڈرون حملے میں عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخوروا نے بتایا ہے کہ 2ڈرونز نے 37منزلہ اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ یوکرین روس کی ایک غیر متعینہ صنعتی تنصیب کو نشانہ بنا رہا تھا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔روسی دفترِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ عمارت پر حملہ آور ہونے والے 3ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے جبکہ 3کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔یوکرین کی جانب سے کیے گیے اس ڈرون حملے کی وجہ سے کازان شہر کے مصروف ترین بین الاقوامی ایئر پورٹ کو جزوی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔مقامی انتظامیہ نے حملے کے بعد عمارت سے کچھ رہائشیوں کو ریسکیو کرلیا ہے اور احتیاطاََ علاقے میں تمام اہم عوامی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یوکرین نے گزشتہ ہفتے مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع میں ایک نئی پیش رفت ہے۔