لوٹن (نمائندہ جنگ) ریٹائرڈ تحصیل دار چوہدری محمد اسحاق کے صاحبزادے ذیشان اسحاق چوہدری نے بنگور یونیورسٹی سے بزنس اینڈ مارکیٹنگ میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کر لی۔ ڈنہ فیض آباد کے ذیشان اسحاق چوہدری کی شاندار کامیابی ان کی محنت، تعلیمی قابلیت، کو نمایاں کرتی ہے۔ ذیشان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں بنگور یونیورسٹی میں اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کرنے پر فخر ہے۔ یہ ایک چیلنجنگ لیکن فائدہ مند تجربہ رہا اور وہ اس طرح کے معروف ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کے لیے والدین کے شکر گزار ہیں۔ ذیشان نے کہا کہ ان کے والدین کی دعاؤں اور ان کے پروفیسرز کے تعاون اور ذاتی دلچسپی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اپنے کیریئر میں آگے بڑھتے ہوئے اس بنیاد پر اپنا مستقبل استوار کرنے کی امید کرتے ہیں۔ لوٹن سے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز، اورنگزیب خان، طاہر چوہدری، یاسر چوہدری، افضال چوہدری، شکیل الزمان ،چوہدری فریاد، وقاص احمد چوہدری، سائیں چوہدری محمد مشتاق، چوہدری محمد اقبال شیرازی و دیگر نے ذیشان اسحاق کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔