مانٹریال( جنگ نیوز)پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو کینیڈا کے بڑے سول اعزاز ’آرڈر آف کینیڈا‘ سے نوازا گیا ہے۔ کراچی کےڈاکٹر ذوالفقار بھُٹہ زچگی اور بچوں کی صحت کے عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں، ان کی انقلابی تحقیق نے دنیا بھر میں صحت عامہ کی پالیسیوں کو تبدیل کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے اس موقع پر کہا کہ اعزاز کے لیے بے حد شکر گزار ہوں، شاگردوں اور ساتھیوں کا بھی مشکور ہوں۔