• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اینڈ پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی مورخہ 27دسمبر 2024مانچسٹر میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن کی سرپرستی اور میزبانی میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے تمام قائدین ،عہدیداران اور کارکنان کی پرجوش شرکت متوقع ہے جو اپنی شہید قائد کو ولولہ انگیز انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ آصف نسیم راٹھور نے مزید کہا کہ کہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں اور ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ اور سانحۂ کارساز میں شہید ہونے والے شہداء کو جمہوریت کیلئے عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دورے اقتدار میں ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کیلئے اعلیٰ سطح پر بہترین نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے کارکنوں اور قائدین نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اپنے خون سے اس گلستان کو سیراب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ملک دشمن عناصر اور پست ترین سوچ رکھنے والوں نے پراپیگنڈا اور مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا اور پاکستان کی ترقی میں قدم قدم پر رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کیں۔
یورپ سے سے مزید