• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسٹر کے دلجیت نیئر کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

لیسٹر ( پ ر) منفرد گائیکی، دلکش اسٹیج پرفارمنس اور کمیونٹی سروس کیلئے مشہور لیسٹربرطانیہ کے فنکار دلجیت نیئر کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ ان کی 40سالہ غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جو انہوں نے کمیونٹی اور فن کیلئےانجام دی ہیں۔ دلجیت نیئر کو یہ ایوارڈ ملنا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی ایک تحریک ہے جو کمیونٹی سروسز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس ایوارڈ نے ان کی محنت، لگن اور بے لوث خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا ہے۔وہ بی بی سی، ایوا، ریڈیو جیسے معتبر اداروں میں بھی فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے انہوں نے کمیونٹی پروگرامز میں اپنی شمولیت سے نہ صرف ثقافتی تقریبات کو فروغ دیا بلکہ کمیونٹی مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ دلجیت نیئر کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے ایک نیا حوصلہ ہے اور وہ اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ نوجوان نسل کو موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کریں تاکہ وہ اپنی روایات کو زندہ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ وہ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ان کے لیے ایک شاندار سنگ میل ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کی پوری کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔دلجیت نیئر کی زندگی کی کہانی ان تمام افراد کے لیے ایک سبق ہے جو اپنی ثقافت اور کمیونٹی کی خدمت کے ذریعے دنیا میں اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید