• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کیلئے مظاہرہ کرنیوالوں پر مقدمہ ظلم ہے، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے پانی کے حصول کیلئے مظاہرہ کرنے والے پُر امن افراد پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی قرار دیا ہے اور کہا کہ عوام سے پُر امن احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، عوام کو پانی دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں سی ای او سید صلاح الدین اور سی او او اسد اللہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کے ایم سی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قاضی صدرالدین بھی موجود تھےسیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ سندھ حکومت، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی متعصب صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیںہمارا مطالبہ ہے کہ صرف 46نہیں کراچی کی 246یوسیز کو ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں، واٹر کارپوریشن کی جانب سے ورلڈ بینک سے لیے گئے 1.6بلین ڈالر قرضوں کے منصوبوں اور اسکیموں میں ٹاؤن چیئر مینوں اور یوسیز کو بھی اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کراچی کے نام پر لیے گئے اربوں روپے کے قرضوں کا اہل کراچی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، کے فور منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اس منصوبے سے ملنے والے پانی کی فراہمی کے لیے ترسیلی نظام بھی بنایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید