• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر پگارا کے دوروں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے صوبائی وزیر سید سردار شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ پیر صاحب پگارا کے حالیہ سندھ اور بلوچستان کے روحانی دوروں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں ،ہر جگہ لاکھوں عوام نے پیر صاحب پگارا کا دیدار اور تاریخی والہانہ استقبال کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ سندھ کے عوام ان کے ساتھ ہیں ،جعلی مینڈیٹ اور فارم 47 کے تحت کامیاب ہونے والی حکومت سندھ اور بلوچستان کے مستقبل اور زندگیوں کا فیصلہ نہیں کرسکتی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر سید سردار شاہ کا اتنا سیاسی قد نہیں کہ وہ پیر صاحب پگارا پر تنقید کریں، سردار شاہ کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے بیان دیا گیا ہے ،سردار شاہ یہ بتائیں کہ کیا ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں ارسا قوانین میں ترامیم لانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ؟

ملک بھر سے سے مزید