• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی میں ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈز کے قیام کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت دو سو گیارہویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا، جس میں دو سو دسویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی معاملات کی منظوری دی گئی۔ اس موقعے پر شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ سیکشن 42کمپنی کی سفارشات کی منظوری، جامعات کی تحقیق و کمرشلائزیشن کو فعال بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ سینڈیکٹ میں ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈز کے قیام کی منظوری سمیت سیکشن 42 کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جوکہ انٹی لیکچوئیل پراپرٹی کے حوالے سے کام کرے گی۔ اس اجلاس میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عباس علی اور میٹیریل انجینئرنگ کے ڈاکٹر فیاض حسین کو چیئرمین شپ کو تسلسل سے جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ٹائم پے اسکیل کے تحت اَپ گریڈیشن قوانین میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید