• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، بدامنی بھتہ خوری، ایک اور ہندو بھارت منتقل

جیکب آباد (نامہ نگارخاوند بخش بھٹی)جیکب آباد میں بدامنی بھتہ خوری ختم نہ ہوئی ایک اور ہندو نقل مکانی پر مجبور،جیکب آباد چھوڑ کر انڈیا روانہ،سنجے کمار کے بھائی کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا جس پروالد اور بھائی شہر سے چلے گئے مقتول کے قاتل آج تک پکڑے نہ گئے کل سنجے کمار بھی چلا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدامنی بھتہ خوری ختم نہ ہوسکی ہے قانون کی رٹ ختم اور ڈاکو راج جیکب آباد میں نافذ ہوتاجارہا ہے جہاں عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں،سو د خور لوگوں کے گھروں پر قبضے کررہے ہیں اور مسلح افراد دوکانداروں اور گھروں میں زبردستی داخل ہوکر لوٹمار کرکے چلے جاتے ہیں پولیس کسی ایک لوٹیرے کو پکڑ نہیں سکی ہے ایسی صورتحال میں جیکب آبا د سے نقل مکانی میں تشویشاناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے بدامنی بھتہ خوری سود خوری،غنڈہ گردی سے شریف شہریوں کا کاروبارکرنا اور رہنا مشکل ہو گیا ہے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی،سرکاری فنڈس میں کروڑوں کی کرپشن کی وجہ سے شہر کھنڈر اور عوام سہولت سے محروم ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید