مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) تخت بائی کے علاقے عیسیٰ خان کلی میں فائرنگ نے 3افراد کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہے۔پولیس نے واقعے کی تفصیل میں بتایا کہ فریقین میں مکان کی ملکیت کا تنازع بتایا جارہا ہے، ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔