• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں عمارت کے بیسمنٹ میں آگ لگنے سے عمارت کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں عمارت کے بیسمنٹ میں آگ لگنے سے عمارت کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق حیدر ی تھانہ کی حدود نارتھ ناظم آباد میں واقع بلند عمارت کے بیسمنٹ میں پیر کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر عمارت کے مکینوں کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیااور آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا،فائر بریگیڈ نے موقع پرپ ہنچ کر آگ پر قابو پانےکا آپریشن شروع کردیا،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں نیچے دکانیں اور مختلف کمپنیوں کے آؤٹ لیٹس ہیں، عمارت کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس ہیں، مکینوں کو احتیاطی طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید