انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترک وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ فوج نے شمالی شام اور عراق میں 21 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ بیان میں وزارت نے کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی اور شامی کرد وائی پی جی کے 20 عسکریت پسند وں کو نشانہ بنایا گیا،جو حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی کے کے جسے ترکی، یورپی یونین اور امریکا نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے، اس نے 1984 ء میں ترکیہ کے خلاف اپنی مسلح بغاوت شروع کی تھی۔ اس تنازع میں اب تک 40ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شام کے صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد انقرہ نے بار بار اصرار کیا ہے کہ وائی پی جی کو ختم کر دینا چاہیے ار اس گروپ کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔