جرونا(جواد چیمہ )مسلم لیگ ن اسپین کے جرونا ریجن کے صدر راجہ مشرف کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت صدر مسلم لیگ ن اسپین راجہ حاجی اسد حسین نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ ساجد محمود نے سرانجام دئیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت راجہ مشرف نے حاصل کی۔اس موقع پر مسلم لیگی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسلم لیگ ن اور ان کے قائد میاں نواز شریف کا سب سے زیادہ حصہ ہے،پاکستان کو جب بھی مشکل حالات کا سامنا ہوا قائد میاں نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر قائد اعظم زندہ باد،میاں نواز شریف زندہ باد،مسلم لیگ ن زندہ باد اور ہاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے۔ تقریب میں سینئر مسلم لیگی رہنما ایاز محمود عباسی،سردار ارشد محمود،چوہدری ایاز مٹھانہ چک،چوہدری محمد ادریس،چوہدری سکندر مانگٹ،محمد آصف رائل،میاں عمران ساجد،چوہدری ظفر حسین،میاں طاہر محمود اور دیگر نے شرکت کی اور اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔