لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق ملک میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو غیر قانونی ملازمتیں دینے کا الزام ثابت ہونے پر مالکان پر فی ملازم 60ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو کم تنخوا دے کر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔