• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو قید

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس کی عدالت نے امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو جاسوسی کے الزام میں 15 برس قید کی سزا سنادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی شہری کو گزشتہ برس اگست میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوجین سپیکٹر اس وقت روس میں رشوت ستانی کے الزام میں ساڑھے 3برس کی قید کاٹ رہاہے۔ روس میں پیدا ہونے والا یوجین سپیکٹر 2021ء میں رشوت کیس میں گرفتاری سے قبل کینسر کے علاج کے لیے ادویات تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنی میڈپولیمرپرام گروپ کے بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔