سرائیوو ( نیوز ڈیسک)یورپ کےاکثرممالک ان دنوں شدید سردی او ربرفباری کی لپیٹ میںہیں ۔ بوسنیا اور ہرزیگووینا میں برفانی طوفان سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ اس دوران سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور نظام زندگی منجمد ہوکر رہ گیا۔ مقامی حکامی کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔