ایتھنز (اے ایف پی) یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے آٹھ افرادہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ کم از کم آٹھ افراد اسمگلنگ اسپیڈ بوٹ کے تعاقب کے دوران ڈوب گئے جو بحیرہ ایجیئن میں ایک کشتی میںسوارتھے8جبکہ افراد کو بچا لیا گیا ۔ کوسٹ گارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی کا ڈرائیورلاپتہ ہے ۔ ایک یونانی گشتی بحری جہاز سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ واقعہ ترکی کے ساحل کے بالمقابل جزیرے روڈس کے قریب اس راستے پر پیش آیا جسے تارکین وطن کے اسمگلر اکثر استعمال کرتے تھے۔ روڈز میں 30فیصد اضافے کے ساتھ اس سال آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتوں میں اسی طرح کے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔