• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پر امریکی سیاست میں مداخلت کا الزام

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے امریکی ریاست کی سیاست پر اثر انداز ہونے کے لیے کیلیفورنیا میں ایک ایجنٹ کا استعمال کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے 64سالہ یاؤننگ مائیک سن کو لاس اینجلس کے قریب چینو ہلز میں واقع ان کے گھر سے اس الزام میں گرفتار کیا کہ انہوں نے مقامی سیاست میں ملوث ہوکر غیر ملکی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔ اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یاؤننگ مائیک سن ایک سیاست دان کی انتخابی مہم کے مینیجر اور قریبی ساتھی کے طور پر کام کرتے تھے۔