ماسکو (نیوز ڈیسک) روس میں رواںماہ حادثے کا شکار ہونے والے 2آئل ٹینکروں سے خارج ہونے والے تیل نے 2لاکھ ٹن ساحلی مٹی کو آلودہ کر دیا۔ تیل رسنے سے آبی حیاتیات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ 15دسمبر کو 2روسی آئل ٹینکروولگونیفٹ212اور وولگونیفٹ239 آبنائے کرچ میں سمندری طوفان کی زد میں آگئے تھے۔اس کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر ڈوب گیا جب کہ دوسرے ٹینکر کو طوفانی لہروں نے ساحل پر چڑھا دیا۔ دونوں آئل ٹینکروں پر کارخانوں، بجلی گھروں اور عمارتوں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایندھن موجود تھا، جس کا مجموعی وزن 9200 ٹن تھا۔