• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے 4 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ کا دائرہ مزید پھیل گیا اور 4ہزار ایکڑ رقبہ خاکسترہوگیا۔ کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ملیبو میں 3 روزقبل جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیل رہی ہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتشزدگی کے باعث 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں جب کہ آتشزدگی سے6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور چند کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،جب کہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا جارہاہے۔