• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب موسم، ناروے میں مسافر بس کو حادثہ، 3افراد ہلاک، 4 شدید زخمی

اوسلو(ناصراکبر)ناروے کے شہر نورڈ لینڈ میں ہیڈسل میں ایک مسافر بس کو حادثہ ، تین ہلاک، چار شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق ناروے کے شہر نورڈ لینڈ میں ہیڈسل میں ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس میں بس الٹ گئی حادثے کے نتیجے میںتین مسافر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے بس میں آٹھ ممالک کے 58 افراد سوار تھےپولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اوسلو میں چینی سفارت خانے نے مقامی میڈیا کو مطلع کیا کہ بس میں تقریباً 20 چینی سوار تھے اورجہاں تک وہ جانتے ہیں ان میں سے کوئی بھی مرنے والوں میں شامل نہیں ہے۔ناروےکےاعظم نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کا جلد از جلد پتہ لگائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

یورپ سے سے مزید