• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکن ’’کھیرے‘‘ کھانے سے امریکہ میں وباء پھیل گئی

نیویارک( نیوز ڈیسک)میکسیکو سے امریکا جانے والے کھیروں کے سبب پھیلنے والے انفیکشن سالمونیلا کے سبب 23 امریکی ریاستوں میں مریضوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق 25 افراد کو اسپتال میں داخلے کی ضرورت پیش آئیں۔ البتہ، وباء سے کسی قسم کی کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ مریضوں میں 1 سے 98 برس تک کے افراد شامل ہیں۔67 مریضوں سے گفتگو کے بعد معلوم ہوا کہ 54 نے بیماری ہونے قبل کھیرا کھایا تھا۔سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کا کہنا تھا کہ وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد غیر تصدیق شدہ کیسز اور سالمونیلا کی مخصوص ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔عملی اقدام کے طور پر 12 اکتوبر سے 26 نومبر کے درمیان تقسیم کیے جانے والے کھیروں کو واپس منگوا لیا گیا ہے۔ یہ کھیرے امریکا کی متعدد ریاستوں اور کینیڈا کے کئی صوبوں میں سپلائی کیے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید