بارسلونا(جواد چیمہ ) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری مونس الٰہی کی سربراہ گورالی برادران ( مرحوم ) چوہدری وسیم الدین وڑائچ کی وفات پر اظہار افسوس اور ایصال ثواب کیلئے بار سلونا آئے۔ انہوں نے چوہدری کلیم الدین وڑائچ سے ملاقات کی اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 164چوہدری نعیم الدین وڑائچ،سیاسی و سماجی رہنما گجرات چوہدری علیم اللہ وڑائچ، ممتاز اوورسیز بزنس مین چوہدری کلیم الدین وڑائچ کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چوہدری ثاقب طاہر، چوہدری امجد تھلہ، چوہدری عدیل وڑائچ، قمر بٹ جاتریہ،ارشد ساہی،چوہدری سلیم لنگڑیال، چوہدری اصغر، چوہدری کاشف ،عطا اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔