سلاؤ(اورنگزیب چوہدری ) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں برطانیہ میں مقیم ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت صدر فرینڈز آف آخوت برطانیہ و یورپ چوہدری افتخار احمد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔تقریب میں سینٹر قادر خان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر نصیب اللہ ضیائی، ڈاکٹر مرتضی ارائیں آف امریکہ سمیت دیگر شریک ہو ئے۔ تقریب سے میزبان سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مہمان خصوصی چوہدری افتخار احمد کو اسلام آباد اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ چوہدری افتخار احمد پاکستان کی بڑی سماجی شخصیت ہیں انہوں نے ہمیشہ سماجی اور اجتماعی مفاد عامہ کے کاموں میں بلاتفریق مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چوہدری افتخار احمد کی سیاسی سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے دیگر ممبران سینیٹ کے ہمراہ چوہدری افتخار احمد کی شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے انہیں تحفہ پیش کیا ۔تقریب سے مہمان خصوصی چوہدری افتخار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوے صادق سنجرانی کا اپنے اعزاز شاندار تقریب منعقدکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے قابل فخر باصلاحیت بھائی ہیں ان سمیت دیگر ممبران سینیٹ سے مل کر دلی خوشی ہوئی ۔چوہدری افتخار احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت تعمیری کردار بلاتفریق و تقسیم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں ملک پاکستان کا مفاد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں تمام سیاسی اختلافات کو بالاے طاق رکھتے ہوے ملک پاکستان کا مفاد ہم سب کا اولین فرض ہے۔