ویٹیکن سٹی /لندن/بیجنگ/دمشق( نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹیکن سٹی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہت مایوسی ہے، جنگیں جاری ہیں، بچے بندوقوں کے نشانے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہیے۔لندن میں شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویسٹ منسٹر ایبے میں کرسمس تقریب کی میزبانی کی۔ چھ دسمبر کو ہونے والی تقریب گزشتہ رات نشر کی گئی۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں Church of the Saviour میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔ شام میں بھی دمشق کے گرجا گھر میں دعائیہ تقریب ہوئی۔غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عیسائیوں کے مقدس شہر بیت الحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منایا جارہا ہے۔