(نیوز ڈیسک)مغربی کنارے کے شہر بیت ا لحم کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بھی کہا جاتا ہے اور کرسمس کے موقع پر وہاں بڑی تعداد میں عیسائی جمع ہوتے ہیں۔اسرائیل نے اس دن اور اس مقام کی اہمیت کو جانتے بوجھتے ہوئے بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث مسیحوں کی مقدس تقریبات کو معطل کرنا پڑا۔چند ہی مقامات پر بمشکل مکمل ہونے والی تقریبات میں بھی غزہ اور مغربی کنارے میں جاری بمباری کے خاتمے اور قیامِ امن کی دعائیں کی گئیں۔