• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہزار نادار بچیوں کی شادی کے لئے زکوۃ کمیٹیوں کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا زکوٰۃوعشرکونسل کاپانچواں اجلاس چیئرمین زکوٰۃ و شور کونسل امتیاز خان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران و محکمہ کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر زکواۃ وعشرکونسل کے چوتھے اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے. اجلاس میں دو ہزار نادار بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ کی مد میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی. اسی طرح غریب و نادار مریضوں کے علاج معالجے کے لئے صوبائی سطح کے بڑے ہسپتالوں کو ایک کروڑ 28 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔کونسل نے512 زکوٰۃ پیڈ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ 13 لاکھ روپے جاری کرنے اور یکم جنوری 2025 سے ان ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی.
پشاور سے مزید