• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل کونسل بڈھ بیر اجلاس،بلدیاتی ا لیکشن کو تین سال گزر گئے لیکن فنڈز اور اختیارات نہیں ملے‘ تحصیل چیئرمین مفتی طلا محمد

پشاور(وقائع نگار) تحصیل کونسل بڈھ بیر کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز پریذائیڈنگ آفیسر قدیم شاہ کی زیر صدارت بمقا م تحصیل بڈھ بیرچیئرمین مفتی طلا محمد منعقد ہوا۔اجلاس میں کونسل ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پرٹی ایم او بڈھ بیرصمد خان، ایکسین اسماعیل خان، سیکرٹری کونسل،اسد سینئرکلرک اور جملہ پرنسپل افسران بھی موجود تھے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی جسمیں ٹی ایم اے بڈھ بیرپشاور کی کارکردگی، صوبائی احکامات کی طرف سے اختیارات کی عدم منتقلی،صوبائی احکامات کی طرف سے فنڈز کی عدم ادائیگی پر تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس میں محمد حمزہ،محمدنواز،مولانا اسحاق،عرفان شاہ،گلزار حسین،عبید خان،حاجی جمٹ خان، لطیف خان ودیگر نے بھی اجلاس میں ا ظہارخیال کیا اس موقع پرتحصیل چیئرمین مفتی طلا محمد نے کہا کہ بلدیاتی ا لیکشن کو تین سال گزر گئے لیکن فنڈز ا ور اختیارات نہیں ملے ،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اورحکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور بلدیاتی نمائندوں کو انکا حق دے، تمام ممبران کونسل ا ختیارات کی منتقلی اور فنڈزکی فوری ادائیگی کے لیے 26دسمبر کو احتجاجی دھرنامیں شرکت کریں اور اپنے احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنائیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اوربھرپور انداز میں اس احتجاجی تحریک کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ اورانشاء اللہ ہمارا احتجاج ضرورکامیاب ہوگا،انہوں نے کہاکہ پٹرول کی مد میں پیسے نہیں ہے جس کی وجہ سے دفتر امورچلانے میں بھی مشکلات ہیں انہوں نے کہاکہ تحصیل بڈھ بیر میں گندگی کے ڈھیر ہے جن کی صفائی بے حد ضروری ہے جس کیلئے صفائی مہم کی اشد ضرورت ہے اس حوالے سے تحصیل بڈھ بیر کو صاف کیاجائیگا لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں جب فنڈز آئیگا تواس سلسلے میں صفائی مہم کی جائیگی اس سلسلے میں چیئرمین اپنے اپنے علاقوں کی صفائی کیلئے اپنی اپنی کارکردگی پیش کرے
پشاور سے مزید